محمد حسن اقبال
رکن
محمد حسن اقبال، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھتے ہیں اوراس وقت پیٹرولیم ڈویژن، حکومت پاکستان میں بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور سے سول انجینئرنگ میں بی ایس سی کیا، اور یونیورسٹی آف لیڈز، برطانیہ سے ٹرانسپورٹ انجینئرنگ اینڈ پلاننگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ سول سروسز اکیڈمی لاہور میں کامن ٹریننگ پروگرام اور اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور میں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس، سینئر مینجمنٹ کورس اور نیشنل مینجمنٹ کورس کے زیر اہتمام کروائے جانے والے مختلف پیشہ ورانہ تربیتی کورسز میں شرکت کر چکے ہیں۔
اپنی موجودہ ذمہ داری سے قبل، حسن صاحب نے صوبہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔ وہ صوبہ سندھ میں بطور ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، اور ساحلی ترقی کے محکمے، سیکریٹری خوراک، اور صوبہ بلوچستان میں داخلہ و قبائلی امور کے محکمے کے اسپیشل سیکریٹری کے طور پر اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔ پنجاب میں وہ سماجی بہبود اور بیت المال کے سیکرٹری، خصوصی تعلیم، بہبود آبادی، مائنز اینڈ منرلز، ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور اوقاف و مذہبی امور کے سیکرٹری سمیت متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں، جناب حسن اقبال نے بہاولنگر اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر اور پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔
اس وقت جناب حسن اقبال گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمٹیڈ، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) اور پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او سی ایل) سمیت متعدد اداروں کے بورڈ آف مینجمنٹ میں بطور رکن اور ان کی مختلف کمیٹیوں میں حکومت کے نمائندے کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پبلک سروس کے شعبے میں ان کے وسیع تجربہ اور اہلیت کے باعث انہیں پیٹرولیم ڈیویژن میں ایک اہم رکن کا مقام حاصل ہے۔