جناب شہباز طاہر ندیم

رکن

شہباز طاہر ندیم سول سروس آف پاکستان (پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس) کے رکن ہیں اور اس وقت پیٹرولیم ڈویژن، وزارت توانائی، حکومت پاکستان میں جوائنٹ سیکرٹری (سرمایہ کاری/جوائنٹ وینچرز/ڈیولپمنٹ) کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ پیٹرولیم ڈویژن میں بین الاقوامی تعاون کے شعبے کی قیادت کرتے ہیں۔ ان کی تعلیمی قابلیت میں کامن ویلتھ ماسٹرز ان بزنس ایڈمنسٹریشن، ایل ایل بی، اور بی ایس سی (کمپیوٹر سائنسز) کے ساتھ ساتھ مختلف مقامی اور بین الاقوامی پیشہ ورانہ تربیتی کورسز شامل ہیں۔

آپ کو حکومت کے تینوں شعبوں یعنی وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر کام کرنے کے بعد پبلک سیکٹر مینجمنٹ کا بھی وسیع تجربہ حاصل ہے۔ آپ کے پی انویسٹمنٹ ان ہیومن کیپیٹل (ورلڈ بینک) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ انھیں سوشل سیکٹر، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز (سی ڈی اے اور پی ڈی اے) میں کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور کے پی ریونیو اتھارٹی (فنانس ڈیپارٹمنٹ) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ گلگت، دیامر اور ہنزہ کے اضلاع میں بطور ڈپٹی کمشنر جنرل انتظامی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کے کارپوریٹ تجربے میں پاکستان رییفائنری لمیٹڈ، سیندک میٹلز، جی ایچ پی ایل، پی ایم ڈی سی، آئی ایس جی ایس، اور پی پی ایل میں بطور بورڈ ڈائریکٹر پیشہ ورانہ زمہ داریاں شامل ہیں۔

وہ خیبرپختونخوا میں مختلف تعلیمی اداروں کے بورڈز اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے رکن کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام ادا کر چکے ہیں۔ وہ ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے پرعزم رہتے ہیں اور انھوں نے جنرل ایڈمنسٹریشن، اقتصادی ترقی، اور کثیر الطریق حکمرانی کے شعبوں میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔

کوئیک لِنکس