جناب اویس منظور سمرا

رکن

جناب اویس منظور سمرا نے فروری 2023 میں پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ایک اہل اور سندیافتہ پروفیشنل ہیں اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے رکن کے طور پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں مختلف ذمہ داریاں سنبھالنے کا 30 سال سے زائدعرصے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ جون 2022 سے وزارت خزانہ میں خصوصی سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔

1995 میں شمال مغربی سرحدی صوبے (موجودہ خیبر پختونخوا) میں بطور اسسٹنٹ کمشنر کی پہلی پوسٹنگ کے بعد سے، انہوں نے مختلف عہدوں پر بشمول ایڈیشنل سیکرٹری - وزارت خزانہ، ایڈیشنل سیکرٹری - اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، جوائنٹ سیکرٹری - وزارت خزانہ ، فنانس سیکریٹری - گلگت بلتستان، ڈائریکٹر - زلزلہ تعمیر نو اور بحالی اتھارٹی، ڈپٹی جنرل منیجر - پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، اور ڈپٹی سیکریٹری - وزارت خزانہ کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

وہ واشنگٹن ڈی سی (یو ایس اے) میں ورلڈ بینک گروپ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے سینئر ایڈوائزر اور ایمبیسی آف پاکستان، ایتھنز (یونان) میں کمرشل قونصلر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور سے سول انجینئرنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، اس کے بعد 1991 میں پنجاب یونیورسٹی سے آرٹس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں، انہوں نے 2005 میں لندن بزنس اسکول سے فنانس میں ماسٹرز کیا۔ 2002 میں اسٹاک ہوم یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایک اور ماسٹرز بھی کیا۔

کوئیک لِنکس