جناب ارشد مجید

رکن

جناب ارشد مجید انتظامی امور میں 25 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ملک کی سول سروس کے ایک نمایاں افسر ہیں۔ آپ پبلک پالیسی کی تشکیل اور نفاذ کے بارے میں وسیع علم رکھتے ہیں اور آپ کو حکومتی امور سنبھالنے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔

جناب ارشد مجید نے خیبرپختونخوا (کے پی کے) اور بلوچستان حکومتوں میں متعدد کلیدی عہدوں پر کام کیا ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران، آپ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم)، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) اور حکومت بلوچستان میں کمشنر، ژ وب کے طور پر تعینات رہے ہیں۔ جناب ارشد مجید نے حکومت خیبر پختونخوا (کے پی کے) میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سمیت انتظامی عہدوں پر بھی خدمات انجام دیں۔ آپ اس وقت وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آپ نے پولیٹیکل سائنس کے شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

کوئیک لِنکس