خبریں اور واقعات

3rd March, 2017

پی ایس او نے اپنے نئے کم سلفروالے یورو۔II’ ایکشن + ڈیزل‘ کی تشہیر ی مہم کا آغاز کردیا

کراچی۔ 3 مارچ 2017: ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی ، پاکستان اسٹیٹ آئل نے اخبارات اور ریڈیو کے ذریعے حال ہی میں متعارف کرائے گئے نئے برانڈ ’ایکشن +ڈیزل‘ کی ملک گیر تشہیری مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس نئے برانڈکے متعارف کرائے جانے سے ملک میں ماحول دوست ڈیزل مصنوعات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں

ایم ڈی اور سی ای او کا پیغام

پاکستان اسٹیٹ آئل ملک کا ایک مثالی ادارہ ہے۔ ملک کے لاتعداد لوگوں کی روز مرہ زندگیوں سے کمپنی کا براہ راست تعلق ہے۔ ادارے میں شامل باصلاحیت افراد، ایندھن ذخیرہ اور سپلائی کرنے کے لیے بہترین انفرااسٹرکچر اور وسیع ریٹیل نیٹ ورک کی وجہ سے پی ایس او ملک کی معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ مالی سال 2014-15کے دوران کمپنی نے مارکیٹ میں اپنا نمایاں مقام برقرار رکھا۔ بلیک آئل کے شعبے میں کمپنی کا مارکیٹ شیئر 66.6فیصد جبکہ وائٹ آئل کے شعبے میں 49.8فیصد رہا اس طرح مجموعی طور پر پی ایس او کا مارکیٹ شیئر 56.8فیصد رہا۔

مزید پڑھیں